ایپل کا ناقابل یقین حد تک سستا موبائل فون

کیلی فورنیا (پاک ترک نیوز) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ناقابل یقین حد تک سستا موبائل فون مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ۔معروف امریکی کمپنی نے اپنا اب تک کا سب سے سستا آئی فون متعارف کرا دیا ہے، جسے آئی فون ایس ای تھری کا نام دیا گیا ہے۔
نئے موبائل فون کو ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن، بہترین بیٹری لائف کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔فور کور جی پی یو کے ساتھ یہ آئی فون 8 سے دو گنا زیادہ تیز ہے، اس کے علاوہ اس آئی فون میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جبکہ اس میں A-15 بایونک فائیو جی چپ سیٹ دیا گیا ہے، بالکل یہی چپ سیٹ ایپل نے آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو میں بھی استعمال کیا تھا۔یہ چپ سیٹ آئی فون 13 سیریز میں کم بیٹری استعمال کرتے ہوئے گیمنگ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔
نئے آئی فون میں پلاسٹک کی جگہ ری سائیکل میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔
مڈنائٹ بلیو، اسٹار لائٹ وائٹ اور پراڈکٹ ریڈ رنگ اسے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی بھی عطا کرتے ہیں۔
کیلی فورنیا کے ایپل پارک کیمپس میں اسٹیو جابز تھیٹرمیں منعقد ہونے والی تقریب میں آئی فون ایس ای کے نام سے پیش کیے گئے اس فائیو جی فون کی قیمت 429ڈالر( 76 ہزار پاکستانی) رکھی گئی ہے، جوکہ موجود ایس ای ماڈل سےصرف 30 ڈالر زائد ہے۔

 

#andriod#california#iphone#mobilephones#PakTurkNewsAmericaApple