لاہور( پاک ترک نیوز) معروف امریکی کمپنی ایپل 500کھرب روپے کے اثاثے رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ۔ایپل کی قیمت والمارٹ ڈزنی، ، نائکی، نیٹ فلکس ،ایکسن موبل، کوکا کولا، کامکاسٹ، مورگن سٹینلے، میکڈونلڈز، اے ٹی اینڈ ٹی، گولڈمین سیکس، بوئنگ، آئی بی ایم اور فورڈ سے مشترکہ طور پر کہیں زیادہ ہے۔
آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے شیئرز میں گزشتہ روز مارکیٹ ٹریڈنگ میں تین فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالر تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 1976 میں بننے والی اس کمپنی نے 2018 میں 1 ٹریلین ڈالرز اور 2020 میں 2 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی تھی، جبکہ ایک اور ٹریلین کا ہندسہ عبور کرنے میں امریکی کمپنی کو صرف 16 ماہ اور 15 دن کا وقت لگا۔جنوری 2007 سے ایپل کے شریک بانی اور سی ای او اسٹیو جابس کے پہلے آئی فون لانچ کرنے سے کمپنی کےحصص میں 5,800 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
3کھرب ڈالرز برطانیہ یا ہندوستان کی مجموعی جی ڈی پی کے برابر ہے جبکہ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ایپل اب دنیا کی تمام کریپٹو کرنسیوں کی قیمت سے مالیت رکھتی ہے۔