نئی دہلی (پاک ترک نیوز) کیوی سپن بائولر اعجاز پٹیل نے ایک ہی اننگز میں دس وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بائولر انیل کمبلے کا ریکارڈ برابر کردیا ۔نیوزی لینڈکے بائولر نے یہ کارنامہ بھارت کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا ۔پٹیل نے 47.5اوورز میں 119رنز دے کر پوری بھارتی ٹیم کواکیلے ہی پویلین واپس بھیج دیا ۔
دوسرے ٹیسٹ میں اعجاز پٹیل نے جہاں دس کے دس کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں وہیں انہوں نے بھارت کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کو صفر پرآؤٹ بھی کیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی باؤلنگ کی تعریف کی جارہی ہے ۔
اعجاز پٹیل کے سامنے بھارت کے صرف ایک ہی بلے باز اگروال ہی ٹک پائے ، جنہوں نے 311 گیندوں پر 150 رنز بنائے تاہم وہ بھی اپنی وکٹ نہ بچاسکے اور اعجاز پٹیل کےہاتھوں آؤٹ ہوگئے ۔ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم 325 رنز بنا کر آؤٹ گئی ۔