بائیڈن کا فیصلہ: افغانستان اب امریکہ کا بڑاغیر نیٹو اتحادی نہیں رہے گا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کو افغانستان کے ایک بڑے غیر نیٹو اتحادی کے طور پرعہدے کو منسوخ کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کر دیا ہے۔
گذشتہ روز وائٹ ہاؤس کی پریس سروس کی طرف سے شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن افغانستان کے ایک بڑے نان نیٹو اتحادی کے عہدے کو منسوخ کرنے کے ارادے کا نوٹس فراہم کر رہے ہیں۔
امریکی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں واشنگٹن کے 20 سالہ طویل فوجی آپریشن کے خاتمے اور اپنے فوجیوں کے انخلا کے آغاز کے اعلان کے بعدافغان طالبان نے افغان حکومتی افواج کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ 15 اگست 2021 کو طالبان جنگجو بغیر کسی مزاحمت کے کابل میں داخل ہوئے اور چند گھنٹوں میں افغان دارالحکومت پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ وہ کسی بھی خونریزی کو روکنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ 6 ستمبر کو طالبان نے افغانستان میں مکمل فتح کا اعلان کیا اور 7 ستمبر کو ایک عبوری حکومت تشکیل دی تھی۔ تاہم ابھی تک کسی بھی ملک نے اسے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔

##afghangoverment#jeobiden#kabul#PakTurkNews#washingtondc#whitahouseafghanistanAmericaTaliban