بابراعظم کی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن برقرار

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے تینوں فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔ قومی کپتان بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں حکمرانی برقرار ہے جبکہ وہ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔
ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان اور امام الحق کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔محمد رضوان ٹیسٹ رینکنگ میں 17ویں اور امام الحق49ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعددوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے سوریاکمار یادیو نے انکی جگہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
دوسری جانب ون ڈے رینکنگ میں امام الحق دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ساوتھ افریقہ کے ریزی وانڈر ڈوسن کا تیسرا نمبر ہے۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی اور آسٹریلیا کے مارنس لیبوشین دوسرے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک وقت میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری میں آنے والے دنیا کے واحد بیٹر ہیں۔

 

#babrazam#cricket#icc#imamulhaq#muhammadrizwan#odi#PakTurkNews#t20#testDubai