بابر اعظم ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم چھوٹے فارمیٹ کے ایک بار پھر نمبر ون بلے باز بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بالر شاداب خان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 11 ویں سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبوشین ٹیسٹ نمبر ون پوزیشن پر آ گئے جبکہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں بھی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

 

#babarazam#icc#PakTurkNews#t20#testranking