بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ،بجلی کے نرخ میں 4روپے پانچ پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔ نیپرا 31مئی کو سماعت کرے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔ اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں پانی سے 18.55 فیصد کوئلے سے 16.74 فیصد اور فرنس آئل سے 12.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 28 روپے 19 پیسے فی یونٹ رہی ، اپریل میں مقامی گیس سے 9.85 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 19.42 فیصد، جوہری ایندھن سے 17.37 فیصد اور ہوا سے 3.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
اضافے کااطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

#fuelpriceadjustment#islamabad#light#nepra#PakTurkNewsPrice