بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی میں پسی عوام کیلئے اور بری خبر ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 21پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔ نیپرا اس درخواست کی سماعت 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگست کے مہینے میں 13 ارب 63 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی مجموعی لاگت 137 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے بجلی کی لاگت 24 روپے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے نے کہا کہ ایران سے 20 روپے فی یونٹ بجلی در آمد کی گئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 20 روپے فی یونٹ رہی، 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

#cppa#fuelpriceadjusment#islamabad#light#PakTurkNewsPrice