برازیل میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 11افراد ہلاک

برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل میں مسافر بس پہاڑسے گہری کھائی میں گرنے سے 11افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بس میں 30سے زائد مسافر سوار تھے ۔ حادثہ ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا ۔پولیس کے مطابق جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں ایک خطرناک موڑ تھا۔ جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

#barazil#barazilia#bus#PakTurkNews#rain#slip