لندن(پاک ترک نیوز) 2007میں یوراج کے ہاتھوں6 چھکوں کے زخم ابھی تازہ تھے کہ سٹورٹ براڈ نے برمنگھم ٹیسٹ میں ایک اوور میں ریکارڈ 35رنز دیدیئے ۔5 چوکوں اور 2 چھکوں کی تاریخ ساز اننگز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بمرا نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔
انگلش پیسر سٹورٹ براڈ ٹیسٹ میچ میں ایک اوور کے دوران سب سے زیادہ رنز دینے والے بائولر بن گئے ۔براڈ نے 6 رنز ایکسٹرا کے دیے جبکہ 29 رنز بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے بٹورے۔
بمرا نے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، ایک چھکا نو بال پر سکور ہوا، جبکہ براڈ نے پانچ وائیڈ بالز کے رنز بھی دیے۔
اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشو مہاراج نے ایک اوور میں 28,28 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ سٹورٹ براڈ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی مہنگاترین اوور کرواچکے ہیں۔
ٹی ٹونٹی 2007 کے ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف یوراج سنگھ نے انہیں ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگا کر 36 رنز بٹورے تھے۔
واضح رہے کہ اس کے بعد مارچ 2021 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے اکِیلا دھننجیا کے خلاف 6 گیندوں پر 6چھکے لگائے تھے اور مشترکہ طور پر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز والا اوور بنا۔