برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی۔
ترجمان برطانوی وزیر اعظم کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ بورس جانسن کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
برطانوی وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر صحت نے بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی غلطیوں پر معذرت کی ہے، ہمیں اب معاشی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔
عدم اعتماد کی ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی، وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی ، جبکہ ان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنزرویٹو اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔

#borisjohnson#england#PakTurkNews#votingLondon