برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ کا مطالبہ

رام اللہ(پاک ترک نیوز)
فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے برطانیہ سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شطیہ نے یہ بات گذشتہ روز مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ "برطانیہ کو سیاسی اور تاریخی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنا چاہیے۔”
شطیہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف دو ریاستی حل کی حفاظت کرے گا ۔ ساتھ ہی اسرائیل کوفلسطینی عوام کے خلاف اقدامات اور خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانےمیں مدد دے گا۔
تاریخی طور پر1993 میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور اسرائیل نے اوسلو معاہدے پر دستخط کیے۔ جس نے فلسطینیوں کو خود مختاری کی شکل دی مگر فریقین مذاکرات کو فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف لے جانے میں ناکام رہے۔جبکہ اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے اور 1993 سے پہلے قید فلسطینیوں کو رہا کرنے سے انکار پر دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات اپریل 2014 میں ختم ہو گئےتھے۔

#british#england#PakTurkNews#phalistine#philistinecountry#philistinepresidentmehmoodabbas