برطانیہ نے مزید 12روسی کمانڈروں اورتین ایرانی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

لندن(پاک ترک نیوز)
برطانیہ نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر روسی حملوں کے جواب میں 12 سینئر روسی کمانڈروں اور ان حملوں میں ایرانی ساختہ ڈرون استعمال ہونے کی پاداش میںتین ایرانی تاجروں اور اہلکاروں اور ایک ایرانی کمپنی پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ جس کے بعد برطانیہ کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے والی روسی شخصیات کی تعداد 1200،جبکہ روسی کمپنیوں کی تعداد 120سے تجاوز کر گئی ہے۔
برطانیہ کے دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو دیر گئےجاری کی گئی برطانیہ میں داخلے پر پابندی اور اثاثوں کے انجماد کی پابندیوں کا شکار ہونے والے نئے لوگوںکی فہرست میںکرنل جنرل سرگئی کاراکائیف (کمانڈر، اسٹریٹجک میزائل فورسز)، کرنل جنرل میخائل ٹیپلنسکی ( کمانڈر، ایئربورن فورسز)، لیفٹیننٹ جنرل میخائل ماتویفسکی، (کمانڈر، میزائل ٹروپس اور آرٹلری)، لیفٹیننٹ جنرل نکولے پارشین (مین میزائل آرٹلری ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ)، لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر سانچک (کمانڈر، 35ویں کمبائنڈ آرمز آرمی)، میجر جنرل رابرٹ بارانوف، جو برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق، جنرل اسٹاف کے مین کمپیوٹیشن سینٹر کے سربراہ شامل ہیں۔
اسی طرح فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل میخائل زوسکو (چیف آف اسٹاف روسی فورسز گروپ (ویسٹ))، میجر جنرل الیکسی ایودیف (کمانڈر، تیسری موٹرائزڈ رائفل ڈویژن)، میجر جنرل الیگزینڈر نووکوف (بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کی تعمیر اور انتظام کے شعبے کے سربراہ) بھی شامل ہیں۔ میجر جنرل اولیگ تسوکوف (کمانڈر، 144ویں موٹرائزڈ رائفل ڈویژن)، کرنل جارجی شوائیف (1st ٹینک آرمی کے میزائل دستوں اور آرٹلری کے سربراہ) اور کرنل ایوگین زہراوالو (کمانڈر، 4th ٹینک ڈویژن)بھی شامل ہیں
مزید براںایران کی اوجے پرویز مدو نفر کمپنی، اس کے سربراہ یوسف ابوطالبی، پروفیسر افشین خاجہ فرد (ایران ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن کے سربراہ) اور اسلامی انقلابی گارڈز کور کے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ محرابی کے خلاف بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔
یاد رہے کہ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق، یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے جواب میں، لندن نے مجموعی طور پر 1200 روسی شہریوں اور 120 سے زائد روسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

#attack#british#england#PakTurkNews#russiaukrainewarLondonrussiaUK