برطانیہ کا کورونا لاک ڈائون مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

لندن (پاک ترک نیوز) برطانیہ نے کورونا لاک ڈائون مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کا خاتمہ لوگوں کی آزادیوں کو محدود کیے بغیر اپنے تحفظ کی طرف لے جائے گا۔
برطانیہ میں اگلے ہفتے سے کورونا کا شکار افراد کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ ٹیسٹنگ کی شرح بھی کم ہونے کا امکان ہے ۔
برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں احتیاط کو بالکل چھوڑ دینا چاہیے، مگر اب وقت ہے سب کا اعتماد بحال کیا جائے۔
بورس جانسن نے کہا ہے کہ اب معاملات حکومت کے اختیار سے آگے بڑھائے جا سکتے ہیں۔ بندشیں عائد کرنے کے بجائے ذاتی ذمہ داری کے حق میں قدم اٹھا سکتے ہیں۔
آج برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں منصوبے کی مزید تفصیلات بتائے جانے کا امکان ہے۔

 

#borisjohnson#COVID-19#england#PakTurkNewscoronavirusLondon