بلوچستان :کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے 12 مشتبہ کیسز رپورٹ

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) بلوچستان کے علاقے قلات میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے 12مشتبہ کیسز سامنے آ گئے۔ مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد طبی حلقوں میں خوف پھیلا اور طبی عملہ ذہنی اذیت کا شکار بھی ہوگیا۔ کرونا آپریشن سیل نے مریضوں کے نمونے این آئی ایچ بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں 12افراد کے اومی کرون سے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے 12 افراد میں اومیکرون کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کی اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مذکورہ افراد کو کرونا ویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی۔
اس کے ساتھ ہی عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ صحت کو کرونا ویکسی نیشن اور ٹیسٹ کی استعداد کار میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کی نئی قسم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لہذا عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات پرعمل در آمد کیا جائے۔

#cases#omicronvariant#PakTurkNews#quettabalochistan