میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔
میلبورن میں میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان آگے نکل گیا اور بلین ڈالرز والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔ کچھ تو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔