بنگلہ دیش :انتخابات کے دوران پرتشدد ہنگاموں میں 10 افراد جاں بحق

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔بنگلہ دیش میں ہونےوالے مقامی انتخابات کے 5ویں مرحلے میں 4 افراد ووٹوں کی گنتی کے دوران جبکہ 6 افراد پرتشدد واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے۔دن بھر مختلف پولنگ سٹیشنز پر پرتشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
بنگلہ دیشی حکام کے مطابق انتخابات کے دوران چند ایک واقعات کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات پر امن رہے۔ انتخابی کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالیہ انتخابی نتائج کو قبول کریں۔
مرکزی حزب اختلاف پارٹی بی این پی نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ پارٹی کا مؤقف تھا کہ ملک کے غیرموافق انتخابی ماحول نے انتخابات میں منصفانہ شرکت کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی۔

#death#elecation#PakTurkNews#pakturknwesBangladesh