بنگلہ دیش سے سیریز ، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ ڈھاکہ پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش سے سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ پہنچ گیا ۔
تفصیلات مطابق3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش کیلئے چلی گئی ہے جبکہ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم ایک روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے اس کے علاوہ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔قومی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

#cricket#dhaka#pakisatniteam#PakTurkNewsBangladesh