بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش نے آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق بی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکوا ڈ کا اعلان کردیا ۔بورڈ نے شکیب الحسن کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ محمود اللہ اور انعام الحق کو 15 رکنی بنگلہ دیشی سکواڈ سے میں شامل نہیں کیا گیا اور مشفیق الرحیم پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں نجم الحسن شنتو، تسکین احمد، لٹن داس، یاسرعلی، نور الحسن، حسن محمود، صابر رحمان، عبادت حسین، مہندی حسن، عافف حسین، مستفیض الرحمان، مصدق حسین، ناصم احمد، محمد سیف الدین کو شامل کیا گیا ہے۔

#austrlia#bangadesh#dhaka#PakTurkNews#shakeebulhasan#t20#t20worldcupBangladesh