بوئنگ کا اسٹار لائنر خلائی کیپسول آج شب خلا میں بھیجا جائے گا

کیپ کیناویرل(پاک ترک نیوز)
ناسا نے اعلان کیا ہے کہ بوئنگ کمپنی کا اسٹار لائنر خلائی کیپسول اس ہفتے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہونے کے لیے بغیر عملے کے لانچ کے لیے تیار ہے۔یہ طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ایک ٹیسٹ مشن ہے۔ جس کا مقصد یہ ثابت کرناہے ۔انسان ایسے خلائی کیپسولز کے ذریعے محفوظ طریقے سے خلائی سفر کر سکتے ہیں۔
معلومات کے مطابق بوئنگ کمپنی کےاسٹار لائنر خلائی کیپسول کی پرواز پچھلے دو سالوں سے مختلف خرابیوں کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ تاہم اب ان نقائص پر قابو پایا جا چکا ہے۔ اور یہ پرواز کرنے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سےمنسلک ہونے کے لئے تیار ہے۔
اسٹار لائنر خلائی کیپسولامریکی وقت کے مطابق آج شام 6:54 ای ڈی ٹی پر ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹرسے بغیر کسی خلاباز کے خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ ہونے کی ایک اور کوشش کرنے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد بوئنگ کو ایک انتہائی ضروری کامیابی فراہم کرنا ہے کیونکہ کمپنی کو اپنے جیٹ لائنر کے کاروبار میں خلائی اور دفاعی یونٹ میں لگاتار بحران کا سامنا ہے۔

سٹار لائنر خلا میں پہنچنے کے بعد جمعہ کو خلائی سٹیشن کے ساتھ جڑنے کی کوشش کرے گا اور زمین پر واپس آنے سے پہلے مداری چوکی سے منسلک چار سے پانچ دن گزارے گا۔ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو، سٹار لائنر موسم خزاں میں خلائی مسافروں کے اپنے پہلے عملے کو لیکر اڑ سکتا ہے۔تاہم ناسا کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

#nasa#nsaa#PakTurkNews#rocket#space#spacecapsule#spacestationAmerica