بھارتی انجینئر نے اپنی بیوی کیلئے ایک اور تاج محل بنا دیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بیوی کی محبت میں ایک بھارتی انجیئنر نے ایک اور تاج محل بنوادیا ۔ اس تاج محل کو بنانے میں اسے تین سال کا عرصہ لگا ۔
تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں انجینئر شوہر نے بیوی کی محبت میں ایک اور تاج محل بنا دیا۔ انجینئر آنند چوکسے کا کہنا تھا کہ چونکہ شاہ جہاں کی بیوی ممتاز ایک انتقال اسی شہر میں ہوا تو برہان پور میں تاج محل کیوں نہیں بنوایا گیا ۔تاج محل کو پہلے مدھیہ پردیش کی تاپتی ندی کے کنارے ہی بنایا جانا تھا لیکن بعد میں آگرہ میں بنایا گیا۔ تاج محل کی نقل اس خوبصورت چار کمروں کے گھر کو تعمیر کرنے میں تین سال کا وقت لگا۔
شہری کا کہنا ہے کہ اس کی تعمیر کیلئے بہت چیلنجز کا سامنا کرتا پڑا ۔ اس کو بنانے کیلئے تاج محل کا بہت قریب سے مطالعہ کیا اور تاج محل کے نقش و نگار کیلئے اسے بنگال اور اندور کے فنکاروں سے بھی مدد حاصل کرنا پڑی۔ اس تاج محل کا گنبد 29فٹ بلند اور اس کا فرش راجستھان کے مکرانہ سے بنایا گیا ہے جبکہ اس کا فرنیچر ممبئی کے کاریگروں نے خاص طور پر تیار کیا ہے۔
اس تاج محل میں اس انداز سے روشنی کا انتظام کیا گیا ہے کہ یہ اصلی تاج محل کی طرح اندھیرے میں روشن رہتا ہے۔

 

#agra#PakTurkNews#tajmahal#worldindia