بھارتی ایجنٹوں کے درمیان روابط اور 2 پاکستانیوں کے قتل کے ثبوت ہیں، سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بھارتی ایجنٹس پاکستان میں بھی شہریوں کے قتل میں ملوث نکلے۔ پاکستان نےاپنی سرزمین پربھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیاکےسامنےرکھ دئیے۔
سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی شہریوں کے قاتلوں اور بھارتی ایجنٹوں کے درمیان رابطوں کےثبوت حاصل کر لیے۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہری شاہد لطیف کو گزشتہ برس گیارہ اکتوبر کو سیالکوٹ میں قتل کیا گیا جس کے لیے بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار نے قاتل عمیر کی خدمات سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کیں، بینک ٹرانزیکشن کے ثبوت بھی مل گئے، بارہ اکتوبر کو عمیر کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ راولا کوٹ میں ریاض کو قتل کرنے والےعبداللہ علی کو بھی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، عبداللہ علی کو بھارتی ایجنٹ اشوک کمار نے اجرتی قاتل رکھا تھا، اجرتی قاتلوں نے دوران حراست جرم قبول کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹوں کو پاکستان اور دیگر ملکوں میں قتل عام پر انصاف کےکٹہرے میں لانا چاہیے۔

#foreginministry#PakTurkNews#rawindia