بھارتی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ ،4 ہلاک، 13 زخمی

چھتیس گڑھ(پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست چھتس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں4اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کرنیوالے بھارت ا ہلکار کو حراست میں لے لیا گیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں ہوا جہاں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے کہ جبکہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائےپور میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے تاہم اس نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔ فائرنگ کرنیوالے اہلکار سے تفتیش جاری ہے۔

#PakTurkNewsindia