اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
وزارت خارجہ نے بھارت کی جابن سے پاکستانی فضائی حدودع کی خلاف ورزری پر شدید احتجاج درج کرایا۔ گزشتہ روز ترجمان افواج پاکستان نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایک فلائنگ آبجیکٹ پاکستان کی حدودمیں آگرا تھا۔
افواج پاکستان کے ترجمان کے مطابق بھارتی آبجیکٹ 9 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے بھارت کے علاقے سورت گڑھ سے پاکستان میں داخل ہوئی جبکہ 6بج کر 50بجے پاکستان میں میاں چنوں شہر کے قریب زمین پر گر گئی جس سے شہری املاک کو نقصان پہنچا۔