بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایشیا کپ میں شرکت مشکوک

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈریوڈ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تاہم ان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا میں مبتلا ہو گئے۔راہول ڈریوڈ کی ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا.پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

#asiacup#newdelhi#PakTurkNews#pakvsindcoronavirusDubaiindiaPakistan