چندی گڑھ (پاک ترک نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے عوام کو 300یونٹ تک بجلی مفت دینے کااعلان کردیا ۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے انتخابات کے دوران عوام سے کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا، پنجاب کی عوام کو بجلی کے بلوں میں اب بڑا ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے اخراجات میں نمایاں کمی لائیں گے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر اعلی پنجاب بھگونت مان نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے، اب لوگوں کو تین سو یونٹ تک فری بجلی مہیا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں وعدہ کرتی مگر ان کے دور حکومت کے پانچ سال گزر جاتے مگر وہ وعدہ پورا نہیں کرتے۔