بھارتی کسانوں نے آج ایک بار پھر بھارت بند کر دیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز)بھارتی کسانوں نے آج ایک بار پھر بھارت بند کر دیا, ٹرینیں بند ،ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی ۔
متنازع زرعی قانون کے خلاف کسان ڈٹ گئے،،،بھارتی کسان احتجاج کو 4 مہینے پورے ہونے پر ایک بار پھر پورا بھارت بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں ۔کسان یونین نے اعلان کیا ہے کہ پہیہ جام ہڑتال کے دوران ، تمام کاروبار بند رہیں گے اور ٹرانسپورٹ اور ٹرینیوں کو بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔کسان پنجاب ، ہریانہ سمیت دہلی کے 31 مقامات پر بیٹھے ہیں۔ دہلی سمیت دیگر32 علاقوں میں کسانوں کے ریل پٹریوں پر احتجاج کی وجہ سے ٹرین سروس شدید متاثر ہو رہی ہے ۔اس سے قبل کسان 8 دسمبر کو بھی بھارت بند کر چکے ہیں ۔