بھارتی گجرات میں 100ہندوؤں کے اسلام قبول کرنے پر 9 مسلمان گرفتار

نئی دلی(پاک ترک نیوز) بھارت کی ریاست گجرات میں 100 ہندوئوں کے اسلام قبول کرنے پر پولیس نے 9 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بھروچ میں واساوی ہندؤ کمیونٹی کے 100 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔ ان افراد کے اسلام قبول کرنے کی پرداش میں پولیس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کر کے 9 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔
بھارت میں مذہبی پروپیگنڈے کے آڑ میں دوسرے مذاہب کے افراد کو اسلام قبول کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

#fir#indiangujrat#PakTurkNewsarrestindia