نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔بھارت میں ستمبر کے بعد آج سب سے زیادہ یومیہ کورونا کیسز 33 ہزار 750 ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جن میں اکثریت کورونا کی نئی شکل اومیکرون کی ہے۔
بھارت میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز نئی دہلی میں ریکارڈ ہوئے جہاں وزیراعلیٰ کیجروال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
سعودی عرب نے کورونا نے نئے کیسز کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ کردی ہے۔