بھارت ، ایک کلو چائے کی قیمت ایک لاکھ روپے

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں ایک کلو چائے ایک لاکھ ورپے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کی گئی ۔بھارتی ریاست آسام میں گولڈ ٹی کے نام سے مشہور چائے کی پتی ریکارڈ ایک لاکھ روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔
کمپنی کے مطابق گولڈ ٹی چائے کی نہایت نایاب، قیمتی اورنفیس قسم کی پتیوں اورکلی سے تیارکی جاتی ہے۔ ہرسال کمپنی 10 کلوگرام گولڈ ٹی تیارکرتی ہے لیکن رواں سال صرف 2کلوگرام گولڈ ٹی تیارکی گئی۔
آسام کی آب وہوا چائے کی کاشت کے لئے نہایت موزوں ہے اوروہاں چائے کی پتی کی کئی مہنگی اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ آسام میں اب پرپل اوریلو چائے بھی اگائی جارہی ہے۔

#PakTurkNewsindiatea