بھارت آرمینیا ،آذربائیجان جنگ میں کود پڑا، آرمینیا کو ہتھیاروں کی فراہمی شروع

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق  ستمبر میں آرمینیا نے  بھارت کو 245 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی خریداری کا آرڈر دیا ۔  خریدانی کے آرڈر میں میزائل ، راکٹ اور بارودی مواد شامل ہے ۔ ہتھیاروں  میں بھارتی ساختہ پناکا ملٹی بیرل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں ۔

اکنامک ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہتھیاروں کی ڈیل میں بھارت میں تیار ہونے والی پناکا ملٹی بیرل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں ، یہ راکٹ لانچر بھارتی فوج بھی استعمال کر رہی ہے ، جبکہ اینٹی ٹینک راکٹ اور بارودی مواد  کی خریداری کا آرڈر بھی دیا گیا ہے ۔

آرمینیا نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان سے جنگ کی حالت میں ہے ۔ یہ علاقہ 2020 میں آذربائیجان نے آرمینیا سے آزاد کرا یا تھا۔ 2020 میں کاراباخ جنگ کے دوران بھی بھارت نے آرمینیا کو سواتھی ریڈار فراہم کیے تھے ۔ آرمینیا یہ جنگ ہار گیا تھا اور روس  نے دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ کرایا تھا۔

1991 میں سووت یونین سے آزادی کے بعد سے کاراباخ کے معاملے پر سابق روسی ریاستیں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ آرمینیائی فوجوں نے کاراباخ  پر قبضہ کر لیا تھا ، جبکہ اس سے ملحقہ 7 علاقے لاچن، کلبجار، اگدام، فضلی ،جبریل ، قبادلی اور زنگیلان بھی آرمینیا کے زیر تسلط چلے گئے تھے۔ 27 ستمبر 2020 کو آرمینیا نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کے علاقوں پر حملہ کیا، جس کے بعد آذربائیجان نے جوابی حملہ کر دیا۔ آذری فوج نے آہنی مکہ کے نام  آپریشن شروع کیا اور 44 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں آذربائیجان نے آرمینیا سے اپنے علاقے آزاد کرا لیےتھے۔

#Azarbaijan#economictimes#karabagh#mulsims#nagoro#PakTurkNews#supplyArmeniaindia