بھارت میں سرکاری کالج نے حجاب پر پابندی لگا دی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری کالج نے طالبات کے حجاب پر پابندی لگادی ۔ انتظامیہ نے سرکاری کالج میں حجاب پہن کر آنے والی لڑکیوں کو گزشتہ 20روز سے کلاس روم سے باہر بٹھایا جا رہاہے اور انہیں کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاب ڈریس کوڈ نہیں اس لئے ان طالبات کو کلاس میں نہیں بٹھایا جا سکتا ہے۔
ان طالبات نے انتظامیہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حجاب ان کا مذہبی حق ہے اور ایسا کوئی قانونی موجود نہیں کہ حجاب پر پابندی عائد کردی جائے۔
یہ طالبات گیارہویں اور بارہویں جماعت کی طالبعلم ہیں جو روانہ اپنے کلاس روم سے باہر بیٹھ کر پڑھائی کرتی ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی ہیں جو 31 دسمبر سے جاری ہے۔
ویڈیوز میں طالبات کا کہنا ہے کہ 20روز سے انہیں کلاس روم میں داخلے کی اجازت نہیں اور انہیں غیر حاضر قرار دیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں ایسے بہت سے واقعات ہوئے ہیں جن میں، ہمارے ساتھ مذہبی بنیادوں پر تفریق برتی گئی، تاہم ہم نے کبھی آواز نہیں اٹھائی۔
انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ریاست میں اس طرح کی کوئی پابندی نہیں تاہم مسلم لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔

#govtcollege#hijab#PakTurkNews#studentsindia