بھارت کو سیمی فائنل میں ایک اور بدترین شکست،انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

ایڈیلیڈ (پاک ترک نیوز) بھارت کو سیمی فائنل میں بدترین شکست ،انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
انگلینڈ نے 169رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کھوئے 16اوورز میں حاصل کرلیا۔ایلکس ہیلز نے 86جبکہ کپتان بٹلر نے 80رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
کوئی بھی بھارتی بائولر وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اس سے قبل بھارت نے انگلینڈ کو 169رنز کا ہدف دیا تھا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔
ہردیک پانڈیا نے63جبکہ ویرات کوہلی نے 50رنز کی اننگز کھیلی ۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے دو جبکہ ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

#england#engvsind#final#indvseng#PakTurkNewsindia