بیجنگ سرمائی اولمپکس میں خواتین کھلاڑیوں کی سب سے زیادہ تعداد شریک ہے، آئی او سی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہےکہ بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کل ایتھلیٹس میں خواتین کھلاڑیوں کا حصہ تقریباً 45 فیصد ہے، جو کہ پچھلے کسی بھی سرمائی اولمپکس کے مقابلے زیادہ ہے۔
آئی او سی کے اسپورٹس ڈائریکٹر کٹ میک کونل نےپیر کے روز کہا کہ ہمارے پاس خواتین کی شرکت کی ریکارڈ سطح اور خواتین کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔تعداد کے لحاظ سےہم چار سال پہلے پیونگ چانگ میں 41 فیصد سے بڑھ کر یہاں بیجنگ میں خواتین کی شرکت 45 فیصد ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتظمین نے خواتین کے کھیلوں کی نمائش پر یکساں توجہ مرکوز کی ہے۔جبکہ یہاں ہر خاتون ایتھلیٹ کا کھیل کی سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہت اہم کردار ہے۔

#beijing#beijingolympics2022#China#PakTurkNews#sports