لاہور(پاک ترک نیوز) مارچ کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.8ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاب زر بھیجیں گئیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق یہ کسی بھی مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم کی بلند ترین سطح ہے ۔
دوسری جانب اوورسیز پاکستانیوں نےمسلسل 2 ارب ڈالرسےزائد رقوم ملک بھیجنےکا ریکارڈ برقراررکھا۔ترسیلات زر نے جون2020 سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی غیر معمولی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں 2.8ارب ڈالر وصول کیے گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،برطانیہ اور امریکہ سے ترسیلات زربھیجیں۔مالی سال22 کے 9 ماہ میں ترسیلات زر گزشتہ برس کے مقابلے میں7.1فیصداضافہ ہوا۔