ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی۔تاہم بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا میڈیکل انشورنس لازمی کروانا ہوگی۔
اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
غیر ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں۔ انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں میں آنے جانے کی آزادی ہوگی۔