تائیوان میں مداخلت اور آزادی کی تحریک کو روکنے کے لئے چین کی مسلح افواج پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان

بیجنگ(پاک ترک نیوز)
چین کی مسلح افواج کسی بھی بیرونی مداخلت کو روکنے یا تائیوان کی آزادی حاصل کرنے کے لیے علیحدگی پسندوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پر اعتماد اور پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل تان کیفی نے گذشتہ روز پینٹاگون کی چینی فوجی طاقت کا احاطہ کرنے والی سالانہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا چینی عوام کا اندرونی معاملہ ہے۔ ان نے کہا کہ اس وقت امریکہ میں کچھ لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں کہ وہ تائیوان کے راستے چین پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ جبکہ تائیوان کی حکمران ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی قیادت امریکہ پر انحصار کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
تان کیفی نے کہا کہ ہم آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، تاہم طاقت کے استعمال سے دستبردار نہیں ہوں گے اور کوئی بھی ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے پاس تائیوان کی آزادی اور مکمل قومی اتحاد کے حصول کے لیے کسی بھی بیرونی مداخلت یا علیحدگی پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کا عزم اور ہر صلاحیت موجود ہے۔
گزشتہ روز جاری ہونے والی چین کی فوجی صلاحیت کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں پینٹاگون کا خیال ہے کہ بیجنگ تائیوان کے خلاف متعدد فوجی مہمات استعمال کر سکتا ہے۔ جس میں ناکہ بندی سے لے کرمکمل پیمانے پر حملے تک شامل ہیں۔

#beijng#China#PakTurkNewsTaiwan