تائیوان کے ساتھ تجارتی مزاکرات میں جاپان کا چپ سازی میں تعاون کے فروغ پر زور

تائی پے (پاک ترک نیوز )جاپان نے تائیوان پر زور دیا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹرزاور چپ تیار کرنے کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فعروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

یہ بات دونوں ملکوں کے مابین تجارتی ومعاشی تعلقات کے فروغ کے لئے ہونے والے سالانہ اجلاس کے دوران کہی گئی جو رواں سال کرونا کی وباء کی وجہ سے ورچوئل منعقد کیا گیا۔ جاپان۔تائیوان ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین مٹسو اوہاشی نے منگل کےروز تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ (TSMC) کے جاپان میں توسیع کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے امید ہے کہ یہ تعاون بڑھتا رہے گا، اور تائیوان اور جاپان کی سپلائی چین دونوں کی لچک پر مثبت اثر ڈالےگی۔

تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ دنیا کی سب سے بڑی کنٹریکٹ چپ بنانے والی کمپنی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ جاپان میں ایک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرے گی اور ساتھ ہی سونی گروپ کے ساتھ ملکر جاپان میں 7ارب ڈالر کا چپ پلانٹ بھی قائم کرے گی۔

#chip#PakTurkNewsJapanTaiwan