تائیوان کے متعلق امریکی صدر کا بیان ،چین کا سخت رد عمل سامنے آ گیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) تائیوان کے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے جواب میں چین کا سخت رد عمل سامنے آ گیا ۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں وارننگ دی گئی ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کےجواب میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے بیان پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین کی واحد آئینی حکومت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔

#beijing#China#jeobiden#PakTurkNewsAmericaTaiwan