تاریخ میں پہلی بار خام تیل کی قیمت 119ڈالر سے بڑھ گئی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) روس یوکرین تنازع کے باعث تاریخ میں پہلی بار خام تیل کی قیمت 119ڈالر سے بڑھ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، خام تیل پہلی بار 119 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل کا ہوگیا۔
ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں بھی پانچ ڈالراکیاسی سینٹ کا اضافہ ہوا، جس سے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک سوسولہ ڈالر ستاون سینٹ فی بیرل پر فروخت ہونےلگا۔
برطانوی خام تیل کی قیمت چھ ڈالر پچاسی سینٹ اضافے کے بعد پہلی بار بَلند ترین سطح ایک سو انیس ڈالر چوراسی سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔یورپ میں خام تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ امریکا میں بھی تیل کے ذخائر بیس سال کی کم ترین حد تک پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب روس کے یوکرین پر حملے کےفوری بعد یورپ اور امریکہ کی بڑی تیل کی کمپنیاں عرب ممالک سے تیل خریدنے پر مجبور ہوگئی ہے۔سعودی عرب جو اوپیک کے تیئس ممالک کی صدارت کر رہا ہے، اپریل دوہزار بائیس کیلئے چار لاکھ ٹن تک کی پروڈکشن بڑھانے کیلئے کوشش تیز کر دی، دوسری میٹنگ اکتیس مارچ کو ہو گی۔

 

#internationalmarket#oilprice#PakTurkNews#ukrainerussia