ملتان (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج ملتان میںجلسہ کرے گی ۔سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے ۔شر پسندوں نے شہر میں پی ٹی آئی کے لگے بینرز پر سیاہی پھینک دی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلسہ کیلئے پنڈال سج گیا ۔ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیا جائے گا،جلسہ گاہ کے اطراف پنافلیکس اور پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ فضا پارٹی کے گیتوں سے گونج رہی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان ابھی سے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے۔
دوسری جانب قاسم باغ سٹیڈیم میں عمران خان کے جلسے سے قبل شرپسندوں نے غیر اخلاقی کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کے بینرز پر سیاہی پھینک دی، پی ٹی آئی کارکنوں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔