تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا جمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی سے مستفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے، شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر سپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ارکان سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ تحریک انصاف کے ارکان استعفے دینے کے باوجود تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔
جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے سپیکر پرویز اشرف کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

#NationalAssembly#PakTurkNews#pti#ptimna#rajapervazashraf#resigned#shahmehmoodqureshi#speakernationalassembly#supremecourt