ترکیہ میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

ترکی نے سیاحت کے شعبے میں کمال حاصل کر لیا، صدر رجب طیب اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے سیاحت کے شعبے مین اپنی ماسٹری ثابت کر دی ہے۔ کیونکہ اس سال غیر ملکی تعطیلات منانے والوں کی آمد نے کورونا وائرس کے اس صنعت پر پڑنے والے تمام منفی اثرات کو ختم کر دیا ہے۔
صدر اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترک ہوٹلز فیڈریشن کی ساتویں عام جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاحت میں اپنا اپرنٹس شپ کا دور ختم کر دیا ہے اور ہم مہارت کے مرحلے پر ہیں۔اگرچہ ہم نے عالمی وبائی دور کے دوران توقف کیا، ہم سیاحوں کی تعداد اور سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں کے لحاظ سے اپنے ملک کے عروج کے مقام کا تجربہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی ترکیہ کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ حکومت کا نیا اقتصادی پروگرام کرنٹ اکاؤنٹ کے دائمی خسارے کو سرپلس میں تبدیل کرنے، برآمدات، پیداوار اور سرمایہ کاری کو ترجیح دینے اور بڑھتی ہوئی افراط زر کو روکنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

دریں اثناترکی میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد سال بہ سال جنوری سے اکتوبر کے دوران 2019 کی وبائی بیماری سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 39.1 ملین تک بڑھ گئی ہے۔وزارت ثقافت اور سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 2021 میں 21.1 ملین، 2020 میں 11.2 ملین اور 2019 میں 40.7 ملین تھی۔اعداد و شمار کے مطابق اس سال آنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد روسی سیاحوں کی ہے جو یورپ اور امریکہ کی پابندیوں کی وجہ سے ترکی کا رخ کر رہے ہیں ۔ جس کے بعد جرمنی اوربرطانیہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
حکومت نے اکتوبر کے آخر میں اس سال دوسری بار اپنے سال کے آخر میں سیاحت کے اہداف میں اضافہ کیا۔ اب اسے 50 ملین سیاحوں اور44 بلین ڈالر کی آمدنی کی توقع ہے۔جبکہ سال کے آغاز میں اسکا تخمینہ 45 ملین سیاحوں کی آمد اور35 بلین ڈالر آمدنی رکھا گیا تھا۔تاہم جولائی میںاسےبڑھا کر 47 ملین سیاحوںکے ساتھ37 بلین ڈالر مقرر کیاگیا تھا۔

#tourist#turk_tourismtourism