لاہور (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کی ہے جس کیلئے ان کے شکرگزار ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں ںے عمران خان کی خیریت دریافت کی، ترکیہ کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے انہوں نے پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان علاج کے لیے ترکیہ آنا چاہتے تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ایک سے زائد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے عمران خان کو گجرات میں میزبانی کی دعوت دی، گجرات میں انہوں نے میزبانی کرنی تھی تاہم ایک عنصر ہے جو اس بات کو دوسرا رنگ دے رہا ہے، اگر اس تحریک سے کسی کو فائدہ ملنا ہے تو اس ملک کے عوام کو ملے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملزم کے اعترافی بیان کی کیا قانونی حیثیت ہے؟