انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی اور آذربائیجان اپنے منفرد ایک قوم ، دو ریاستیں کے اصول کو مزید گہرا کرنے کیلئے قومی سلامتی کے اجلاس کے انعقاد کریں گے۔ حال ہی میں شوشہ اعلامیہ کی ترک پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے دائرہ کارکو بڑھانے کی راہ ہموار ہو گئ جس سے عسکری تعاون میںاضافہ ہوگا۔
آذربائیجان اور ترکی ایک طویل تاریخ اور گہرے ثقافتی اور لسانی تعلقات کی ڈور سے بندھے ہیں، شوشہ پروٹوکول ان تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری اور اتحاد کی تشکیل کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔
شوشہ پروٹوکول دونوں ممالک کی آزادی ، خودمختاری یا علاقائی سالمیت پر حملے کی صورت میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق عسکری تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔
مشترکہ سیکورٹی میٹنگز
پروٹوکول کی توثیق کے ساتھ دونوں ممالک کی قومی سلامتی کونسلیں باقاعدگی سےمشترکہ اجلاس منعقد کریں گی۔جو مسلح افواج کی تشکیل نو، جدت طرازی کی مشترکہ کوششوں میں مدد دے گا۔ اسکے علاوہ ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔