ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پانچ روز سے جاری فوجی مشقیں آج اختتام پذیر ہو گئیں۔ یہ مشقیں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئیں۔
مصطفیٰ کمال اتاترک 2021 کے نام سے کی گئیں ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی فوج کے درمیان بہتر جنگی حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ اس دوران جنگی ساز و سامان، بھاری توپ خانے سمیت سپاہیوں کو میدان جنگ میں بروقت بھیجنے کی مشقیں کی گئیں۔
دونوں ملکوں کی زمینی فوج نے ان مشقوں میں حصہ لیا۔ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں نے دی گئی اسائنمنٹس کو بروقت پورا کیا۔
ان مشقوں میں 600 فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ 40 ٹینکس، بھاری توپ خانہ، 7 جنگی اور ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز اور تین جنگی ڈرون طیارے بھی مشق کا حصہ تھے۔ جنگی مشقوں کے خاتمے پر فوجی اہلکاروں میں انعامات اور مختلف ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے

آذربائیجانترک مسلح افواجترکی اور آذربائیجان