استنبول (پاک ترک نیوز)
امریکی گلوکارہ ایشلے نکولیٹ فرانگی پین، جنہیں عالمی سطح پر ہالسی کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے عالمی دورے کے ایک حصے کے طور پر ہفتے کو استنبول میں موسیقی کے شائقین سے ملاقات کریں گی۔ہالسی نے استنبول میں پہلی بار اپنے ہٹ گانے پیش کرنے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اس کے ڈی این اے کا 11فیصد ترک جینز رکھتا ہے۔
یہاں تک کہ اس نے خو د کو ترک ثابت کرنے کے لئے اپنے آپ کو ” ترکش بکلاوا” کے طور پر بیان کیا ہے۔
ہالسی، جو اپنی والدہ کی طرف سے اطالوی، ہنگیرین اور آئرش اور والد کی طرف سے افریقی امریکن ہیں، اسٹیج پر ایک پُرجوش کارکردگی کے اپنا ایک مخصوص انداز رکھتی ہیں جس میں مختلف ثقافتوں کے آثار ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے کورونا کے بعد اور ماں بننے کے بعد اپنے پہلے دورے کے لیے ڈاکٹ میں موجود ایک ملک ترکی سے بار بار اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ وہ بل بورڈ ہاٹ 100 میوزک چارٹس میں سرفہرست اپنے ہٹ گانوں کے ساتھ اسٹیج پر ہوں گی۔
یوٹیوبر ایبی رابرٹس کوچک کفلٹ پارک میں ہونے والے کنسرٹ میں افتتاحی پرفارمنس دیں گے۔ جبکہ ہالسی اپنے تازہ ترین البم "If I Can’t Have Love، I Want Power” کے گانےبھی پیش کریں گی۔