ترکی میں چار روزہ کرفیو کا آغاز

کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدام کے طور پر ، ترکی نے
جمعرات کی شام سے
پیر کی صبح تک
ملک گیر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ، 22 اپریل سے 26 اپریل کی صبح 5 بجے تک

قومی خودمختاری اور بچوں کے قومی دن کی چھٹی کے ساتھ ساتھ
ہفتے کے آخر میں بھی کرفیو برقرار رکھا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ،
قومی دن منانے کے لیے کسی قسم کے بڑے اجتماعات منعقد نہیں کی جائیں گے

البتہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کچھ آن لائن پروگرام ضرور منعقد کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سن 1920 سے
ترکی ہر سال 23 اپریل کو ترک گرانڈ نیشنل اسمبلی کے پہلے اجتماع کو بطور یادگار مناتا ہے
عالمی وباء کے پیش نظر بچوں کی تمام تقریبات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے سے کوورڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اموات کی تعدادِ میں مسلسل اضافے کے باعث ملک میں مسلم مقدس ماہ رمضان کے پہلے دو ہفتوں تک خصوصی اقدامات نافذ العمل ہیں۔ کرفیو کے دوران شہروں کے درمیان سفر پر بھی پابندی ہے۔ اعلی خطرہ والے شہروں میں بھی ہفتے کے آخر میں کرفیو جاری ہے۔

کیفے اور ریسٹورنٹس صرف ڈیلیوری اور ٹیک اوے تک محدود ہیں جبکہ شادی ہال ، اسپورٹس سینٹرز اور گیم ہال عید تک بند رہیں گے۔