استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی 2022 کے آغاز سے بڑھی ہوئی رقم کے ساتھ روس کے ساتھ قدرتی گیس کے معاہدے کی تجدید کر سکتا ہے،
وزیر توانائی فتح دونمیز نے استنبول میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا روس کے ساتھ بڑی حد تک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس سال ترکی میں قدرتی گیس کی ریکارڈ مانگ ہے جو اسے مزید خریداری پر مجبور کررہی ہے ۔ قدرتی گیس کے معاہدے اس موسم سرما میں ختم ہورہے ہیں ۔
ترکی طویل عرصے سے معاہدے کی تجدید کے لیے کوشاں ہے ۔
پچھلے مہینےترکی نے آذربائیجان کے ساتھ تین سال کیلئے 11 بلین کیوبک میٹر (bcm) قدرتی گیس کا معاہدہ کیا تھا۔