انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا اگلے برس انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
68سالہ رجب طیب اردوان نے اس بات اعلان ایجین کے ساحلی شہر ازمیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کے رہنما کمال کولچدارولو بھی موجود تھے۔ خطاب کے دوران ترک صدر نے کمال کوچلدار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے امیدوار کا اعلان کریں جو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے چیلنج کرسکے۔ یاد رہے رجب طیب اردوان عوامی اتحاد کے امیدوار ہیں ۔
رجب طیب اردوان تقریباً 20 سال تک ملک کی قیادت کر چکے ہیں۔ ابتداً وہ وزیراعظم رہے اور پھرملک کے صدر بنے۔ لیکن ملک میں مہنگائی اور روز مرہ زندگی کے اخراجات میں اضافے کے سبب ان کے لیے اور عوامی اتحاد کے لیے عوام کی حمایت میں مسلسل کمی آئی ہے۔
رجب طیب نے اپنی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی اور ایک قوم پرست پارٹی کے درمیان بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو اپنے امیدوارہونے یا اتحاد کے کسی امیدوار کا اعلان کر دیں۔
یاد رہے کہ کولچدارولو نے 2019 میں بلدیاتی انتخابات میں حزب اختلاف کی قیادت کی، جب اس کے میئر کے امیدواروں نے ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں حکمران جماعت کو شکست دی۔
ترکی میں جون 2023 تک صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔